• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 32226

    عنوان: بچوں کی تعلیم

    سوال: میرا سوال اوالاد کی تعلیم کے بارے میں ہے۔ میں سعودی میں رہتاہوں اور بہت جلد میری فیملی سعودی آے گی، ان شاء اللہ۔ میں بچوں کی تعلیم کے بارے میں بہت فکر مند ہوں، کیا بچوں کو عرب اسکول میں تعلیم دلاؤں یا یا ہندوستانی اسکول میں؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 32226

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 944=944-6/1432 بچوں کی تعلیم کی فکر تو ہونی چاہیے؛: لیکن ان کو تعلیم کس ملک میں دلائیں، عرب میں یا ہندوستان میں یہ کوئی ایسا شرعی مسئلہ نہیں جس کو یہاں دارالافتاء سے معلوم کیا جائے، بہرحال ہمارا مشورہ یہ ہے کہ بچوں کو کسی دینی مدرسہ میں تعلیم دلائیں چاہے عرب میں ہو یا ہندوستان میں او راگر اسکول ہی کی تعلیم کے دلدادہ ہیں تو ایسے اسکول میں تعلیم دلائیں، جہاں مخلوط تعلیم کا نظام نہ ہو اور جہاں کا نصاب تعلیم، طریقہٴ تعلیم اسلامی تعلیمات سے ہم آہنگ ہو، خواہ عرب اسکول میں ہو یا ہندوستانی اسکول میں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند