• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 2555

    عنوان:

    نوکری کی خاطر جوعلم حاصل کیا جائے، اس علم کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ ایک حدیث پاک جس کا مفہوم کچھ اس طرح سے ہے کہ جوعلم دنیا حاصل کرنے کے لیے حاصل کیا جائے ناپسندیدہ ہے۔

    سوال:

    نوکری کی خاطر جوعلم حاصل کیا جائے، اس علم کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ ایک حدیث پاک جس کا مفہوم کچھ اس طرح سے ہے کہ جوعلم دنیا حاصل کرنے کے لیے حاصل کیا جائے ناپسندیدہ ہے۔

    جواب نمبر: 2555

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1618/ ھ= 1260/ ھ

    نوکری کی خاطر جو علم حاصل کیا جاتا ہے وہ درحقیقت علم نہیں بلکہ کمائی کا فن ہے، علم کا حقیقی مصداق علم دین ہی ہے، علم دین کو دنیا کمانے کی نیت سے حاصل کرنا سخت مکروہ و مذموم ہے، احادیث شریفہ میں اس پر وعید شدید وارد ہوئی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند