• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 18614

    عنوان:

    مشنری اسکولوں میں مسلمان بچوں کو تعلیم دلانا

    سوال:

    انگلش میڈیم مشنری اسکول میں مسلمان لڑکوں اور لڑکیوں کو پڑھنا کیسا ہے جب کہ اسکول انتظامیہ بالغ لڑکوں کو جمعہ پڑھنے کی اجازت نہیں دیتی؟

    جواب نمبر: 18614

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 51=50-1/1431

     

    مشنری اسکولوں میں مسلمان بچوں کو تعلیم کے لیے بھیجنا مفاسد اور خطرات سے خالی نہیں۔ وہ لوگ ہرممکن کوشش کرتے ہیں کہ بچوں میں اسلامی عقیدہ نہ آئیں، بلکہ عیسائی عقائد ونظریات بچوں کے دل ودماغ میں بٹھاتے ہیں اس لیے مسلمانوں کو اپنے معصوم بچوں کے عقائد کی نگہداشت نہایت ضروری ہے۔ اورایسی حالت میں جب کہ بالغ لڑکوں کو جمعہ پڑھنے کی اجازت نہ دیتے ہوں تو ایسے اسکول میں بچوں کو پڑھانا اور بھی نقصان دہ اور ناجائز ہوجاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند