• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 1790

    عنوان: میں جانناچاہتاہوں کہ کیا مغربی تعلیم ضروری ہے یا اسلامی تعلیم ؟ براہ کرم، مجھے تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔

    سوال: میں جانناچاہتاہوں کہ کیا مغربی تعلیم ضروری ہے یا اسلامی تعلیم ؟ براہ کرم، مجھے تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 1790

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 660/ ن= 656/ ن

     

    بقدر ضرورت اسلامی تعلیم (علم دین) حاصل کرنا ہرمسلمان مرد و عورت پر فرض عین اور ضروری ہے لقولہ علیہ السلام: طلب العلم فریضة علی کل مسلم وفي روایة ومسلمة (الحدیث) اور اس سے زیادہ شریعت کا علم حاصل کرنا فرض کفایہ ہے اور علوم شرعیہ میں مہارت حاصل کرنا مستحب ہے: واعلم أن تعلّم العلم یکون فرض عین وھو بقدر ما یحتاج لدینہ، وفرض کفایة وھو ما زاد علیہ لنفع غیرہ ومندوبًا وھو التبحّر في الفقہ أي التوسع فیہ والاطلاع علی غوامضہ وکذا غیرہ من العلوم الشرعیة وآلاتھا در مع رد المحتار: ۱/۱۲۶، ط زکریا دیوبند) اور حدودِ شرع میں رہتے ہوئے علومِ عصریہ کا حصول بھی جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند