• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 172777

    عنوان: میری بچی کا شیعہ كے گھر جانا ٹھیک ہے یا نہیں؟

    سوال: مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ میری بیٹی جو کہ دو سال کی ہے میرے شوہر کے ایک دوست جن سے بہت پرانی محلے داری بھی ہے، ان کے گھر جاتی ہے، ان کے گھر دو بہنیں اور ان کی والدہ بچی کو بہت پیار کرتی ہیں ، کیوں کہ ان کے گھر میں کوئی بچہ نہیں ہے، وہ لوگ بہت اچھے ہیں اور قابل اعتبار بھی، لیکن اہل تشیع مسلک سے تعلق رکھتے ہیں، مہربانی کرکے بتائیں کہ میری بچی کا وہاں جانا ٹھیک ہے یا نہیں؟ اور ان کے گھر کا کھانا بھی؟ وہ لوگ بار بار بچی کو بلاتے ہیں ، نہ جائے تو کہتے ہیں کہ بچی بہت یاد آتی ہے ، بچی روز ایک دو گھنٹے وہاں جاتی ہے۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 172777

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1126-902/SN=1/1441

    آپ کے بچے کا وہاں جانا بالکل ٹھیک نہیں ہے، بچے کو وہاں نہ بھیجا کریں، بلانے پر حسن اسلوب سے معذرت کر دیا کریں، نیز آپ لوگ بھی ان سے رفتہ رفتہ تعلقات ختم کرلیں، شیعوں کے ساتھ دوستانہ تعلق رکھنا شرعاً جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند