• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 165092

    عنوان: کیا مسجد میں تعلیم دينا جائز ہے ؟

    سوال: کیا تعلیم مسجد میں صحیح ہے یا نہیں اگرصحیح ہے تو مطلقًا یا کچھ شرائط کے ساتھ؟

    جواب نمبر: 165092

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 8-22/M=1/1440

    مسجد میں اجرت لے کر پڑھانے کو فقہاء نے مکروہ لکھا ہے اور بہت چھوٹی عمر کے بچوں کو جن سے تلویث مسجد کا اندیشہ ہو، مسجدوں میں لانے سے منع وارد ہے اس لئے بہتر صورت یہی ہے کہ مسجد کے علاوہ خارجی مقام پر تعلیم کا نظم ہو، لیکن اگر کوئی بلا اجرت مسجدوں میں تعلیم دے اور تلویث مسجد کا اندیشہ بھی نہ ہو اور مسجد کے آداب پامال نہ ہوں تو شرعاً اس میں حرج نہیں۔ اس طرح تعلیم دینا بلاکراہت درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند