India

سوال # 156823

سوال: کیا دنیاوی علم سیکھنا ضروری ہے ؟ سوال: کیا دنیاوی علم سیکھنا ضروری ہے ؟اللہ کے شکر سے میرے مالی حالات ٹھیک ہیں، اور میں یونیورسٹی کی برائیوں سے بچنے کے لیے دنیاوی علم چھوڑ دوں یا نہیں ؟
مشوارہ دیں۔

Published on: Dec 23, 2017

جواب # 156823

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:318-231/sn=4/1439



دنیوی علم (مثلاً سائنس، میتھ، ٹکنالوجی وغیرہ)حاصل کرنا شرعاً ضروری نہیں ہے، محض مباح ہے؛ البتہ بہ قدر ضرورت دینی علوم سیکھنا فرض ہے، اگر آپ یونیورسٹی کے ماحول کی برائیوں سے بچنے کے لیے دنیوی تعلیم چھوڑدیں اور اس کی جگہ دینی علم حاصل کرنے کی کوشش کریں تو اس میں کوئی حرج نہیں؛ بلکہ مستحسن عمل ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات