India

سوال # 153588

میری ایک سات سالہ لڑکی ہے، وہ لمبے وقت سے قرآن (عم پارہ) سیکھ رہی ہے لیکن وہ آگے آگے نہیں پڑھ سکتی ۔ مولانا نے کہا کہ وہ الفاظ پر توجہ نہیں دیتی جب میں نے شروع سے پارہ سننے کی کوشش کی تو اس کو ہچکچاہٹ ہورہی تھی۔براہ کرم مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں؟ میری بیٹی الحمد للہ بہت ذہین اور تیز دماغ والی ہے لیکن وہ اس کو کیچ نہیں کرپاتی ہے (سمجھ نہیں پاتی ہے)۔
براہ کرم مجھے اچھا مشورہ دیجئے۔

Published on: Aug 17, 2017

جواب # 153588

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 1239-1151/sd=11/1438



آپ پریشان نہ ہوں، شروع میں بعض بچوں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے ، آپ پابندی اور محنت و توجہ کے ساتھ بچی کو قرآن کی تعلیم دیتے رہیں، انشاء اللہ جلد ہی وہ صاف صاف بغیر ہچکچاہٹ کے پڑھنے لگے گی ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات