• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 153405

    عنوان: مدارس میں لڑکیوں کو مرد عالم پڑھا سکتا ہے ؟

    سوال: (۱) کیا امام مسجد اپنے گاؤں کی جوان لڑکیوں کو اپنے گھر میں قرآن پاک ترجمہ تفسیر کے ساتھ پڑھا سکتا ہے اور (۲) مدارس میں لڑکیوں کو مرد عالم پڑھا سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 153405

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1220-1149/sn=11/1438

    (۱) نامحرم جوان لڑکیوں کو بلا حائل پڑھانا تو جائز ہی نہیں، اگر حائل ہو تب بھی جوان لڑکیوں کو پڑھانے سے احتیاط کرنا چاہیے؛ کیوں کہ یہ بھی فتنہ سے خالی نہیں۔

    (۲) خلافِ احتیاط ہے، اگرچہ حائل کے ساتھ ہو۔ (دیکھیں: رد المحتار علی الدر المختار: ۱/ ۴۰۶، ط: دار الفکر بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند