• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 152036

    عنوان: نومولود کے کان میں اذان وتکبیر کہنا

    سوال: جی حضرت ، مجھے یہ مسئلہ جانّا ہے کہ کسی پیدا ہوئے بچّے کہ کان میں تکبیر کہتے وقت جب اَشہَدُ اَنَّ مُحَمَّد رّسُول اللہ آتا ہے تو اسے دو سرے طریقہ سے کہنا جیسے واشھد انّ محمد رّسول اللہ کہنا اس میں کونسا نکتا ہے ؟ وہ بتا دیجئے ۔

    جواب نمبر: 152036

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 932-874/sd=9/1438

     بچہ کے کان میں خصوصیت کے ساتھ دوسرے طریقے سے تکبیر کہنے کی ہمیں کہیں صراحت نہیں ملی ، فقہائے کرام نے لکھا کہ بچہ کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہنا مستحب ہے ، اس موقع پر خاص الفاظ مروی نہیں ہیں، بلکہ مطلق نماز والی اذان و اقامت کا ذکر ہے ۔

     


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند