• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 149215

    عنوان: بیوی کا غلط رویہ کیسے درست ہوگا، کوئی حل بتائیں!

    سوال: میری شادی ہوئے چھ سال ہوگئے ہیں، شادی کے ایک سال کے بعد سے ہی میری بیوی نے گھر پہ ہنگامہ کرنا شروع کردیا ہے، نماز نہ پڑھنے اور کھانا نہ بنانے کے لے حوالے سے ، جب کہ تمام ضروری چیزیں بیوی کے ذریعہ ہی انجام پاتی ہیں، تاہم، وقت گذرتا گیا، مگر وہ مجھے بھی کھانا دینے سے انکار کررہی ہے ، کمرے کو صاف نہیں کرتی ہے، وہ ایسا کپڑا پہنے گی جس سے ہر وقت پے بردگی ہوتی ہے، ہم نے اس کو سمجھا یا، مگر وہ نہیں سمجھ رہی ہے ۔ جب میں اس سے قریب ہونے کی کوشش کرتاہوں تو وہ مجھے اپنے سے دور کردیتی ہے، بہانے کرتی ہے،دن جیسے تیسے گذر رہاہے، مباشرت سے پہلے بدلے میں کچھ مانگنے لگتی ہے۔ آج کل وہ کہتی ہے کہ ایکسٹرا میریٹل افیئر (ناجائز جنسی تعلقات قائم کرنا) رکھیں اور مجھ کو نہ چھوئیں، جب کہ میں اس کو کبھی مجبور نہیں کرتاہوں۔ بہر حال ، میں ہر وقت یہ سب برداشت نہیں کرسکتا، اگر میں کسی عورت کے ساتھ غلط چکر میں پڑ جاؤں تو یہ میرے لیے گناہ ہوگا، گھر پہ بیوی کے ہنگامے کی وجہ سے میں پاگل ہوتا جارہاہوں، جب بھی اس کو گھریلوں کام کے بارے میں کہا جاتاہے تو وہ ہمیشہ کہتی ہے کہ کسی کے ساتھ تعلق قائم کرلیں اور مجھ کو طلاق دیدیں ۔

    جواب نمبر: 149215

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 492-458/N=6/1438

    آپ، بیوی کے اہل خانہ (ماں باپ وغیرہ)کو بلاکر اس کا مسئلہ ان کے سامنے رکھیں، وہ اپنی بیٹی کو سمجھائیں گے، انشاء اللہ اس کے احوال درست ہوجائیں گے ، نیز گھر میں کسی معتبر کتاب کی تعلیم شروع کردیں، جیسے: فضائل اعمال اور حیات المسلمین وغیرہ اور بیوی کو تعلیم میں شرکت پر مجبور نہ کریں؛ البتہ اچھے انداز سے ترغیب دینے میں کچھ حرج نہیں، انشاء اللہ آہستہ آہستہ اس کے احوال میں تبدیلی آئے گی اور گھر کا ماحول خوشگوار ہوجائے گا۔ اور اگر آپ کی بیوی میں کوئی جنسی کمی ہے تو آپ اہل خانہ میں کسی سے اس کا تذکرہ کیے بغیربیوی کا علاج کرائیں، انشاء اللہ آپ دونوں کا ازدواجی رشتہ مضبوط ہوگا اور دونوں میں محبت پیدا ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند