India
سوال # 146288
Published on: Nov 1, 2016
جواب # 146288
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 964-1209/SN=1/1438
والدین اجازت کیوں نہیں دیتے؟ آپ نے اس کی وضاحت نہیں کی، بہرحال اگر والدین دینی علم حاصل کرنے سے منع بھی کریں پھر بھی بیٹے کے لیے علمِ دین حاصل کرنا اور اس کے لیے سفرکرنا شرعاً جائز ہے؛ لیکن بہتر ہے کہ اوّلاً والدین کو راضی کرنے کی کوشش کی جائے؛ البتہ اگر والدین ضعیف ہوں اور ان کی خدمت کے لیے کوئی نہ ہو یا ان کا نفقہ بیٹے پر ہو اور بیٹے کے طلب علم کے لیے سفر میں جانے کی صورت میں ان کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہو تو والدین کی خدمت کرنا اور ان کے نان نفقہ کا بندو بست کرنا بیٹے پر ضروری ہے، طلب علم میں لگنے کی صورت میں اگر ان میں خلل ہو تو اس کے لیے سفر کرنا جائز نہیں ہے، ایسی صورت میں اسے چاہئے کہ اپنے دن رات کے اوقات میں سے تھوڑا سا وقت نکال کر کسی مقامی عالم سے ضروریاتِ دین سیکھتا رہے۔ ولہ الخروج لطلب ا لعلم الشرعي بلا إذن والدیہ لو ملتحیا (درمختار) وقال الشامی: أي إن لم یخف علی والدیہ الضیعة إن کانا موسرین ولم تکن نفقتہما علیہ (درمختار مع الشامی: ۹/۵۸۴، ط: زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات
میرے لیے کون کون سے رشتہ دار محرم ہیں ؟میرا مطلب یہ ہے کہ کن رشتہ دار عورتوں کو اس لڑکے سے پردہ لازم ہے؟ کیا ممانی، چچی وغیرہ محرم ہیں، کیا ان پر لڑکے سامنے پردہ لازم ہے؟ کیا میرے ابو یا امی کے کزن (ماموں زاد، چچازاد، خالہ زاد، پھوپھی زادبھائی بہن) کی بیٹی کو مجھ سے پردہ لازم ہے؟ نیز، کزن بھائی بہنوں کو ایک دوسرے سے پردہ کرنا چاہیے یا نہیں؟
(۱) کیا اسکول میں مسلم بچوں کو کمپیوٹر پر جنسیات سے متعلق متحرک تصاویر سیکھنے سکھانے کی نیت سے دیکھنا جائز ہے؟ کیوں کہ برطانوی حکومت کی طرف سے یہ لازمی ہے۔ (۲) سیکس ایجوکیشن (جنس سے متعلق تعلیم) کے سلسلے میں اسلامی حکم کیا ہے؟ یہ اس ملک میں قومی نصاب کا جزء ہے اور جملہ سرکاری اسکولوں میں سیکس ایجوکیشن پالیسی لازمی ہے۔ (۳) اگر درج بالا دونوں امور ناجائز ہیں تو کیا اس مسئلہ کا کوئی متبادل ہے؟
مجھے مدلل اور سلیس اردو میں کوئی ایک کتاب یا چند کتابوں کے نام بتادیں جس میں حنفی مسلک کے مطابق امام، مقتدی اور اکیلے نماز پڑھنے کے مسائل موجود ہوں۔
نوزائیدہ بچے کی اذان کہنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ از راہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔ پہلے اگر بائیں کان میں اقامت کہہ دیں اورپھر دائیں کان میں اذان کہہ دیں ، تو کیا اسے لوٹا نا ہوگا یا یہی کافی ہے؟تفصیل سے بتائیں۔
ہم نے بچی کا نام ھانیہ طے کیا ہے ، کیا یہ نام صحیح ہے؟ اس نام کا صحیح تلفظ و املا اور معنی کیا ہوگا؟
میرا سوال یہ ہے کہ کتاب طب نبوی قابل اعتبار ہے؟
میں کمپیوٹر سائنس کا طالب علم ہوں۔ کیا سائنس کے لوگوں کے لیے دل میں تخلیق ، تجدید و ایجاد کی صلاحیت بیدار کرنے کے لیے کوئی دعا یا وظیفہ ہے؟
میں ایک سیکولر کالج کا طالب علم ہوں ، میں عالم ،امام ، مولانا ، حافظ وغیرہ کی ڈگری کے میں جانناچاہتاہوں۔ میں تمام علمائے کرام کی عزت کرتاہوں۔ میں ان کی شخصیت اور ان کی خدمات کے بارے میں کچھ معلومات حاصل کرناچاہتاہوں۔ مجھے یہ معلوم ہے کہ بہت سارے ادارے ہیں جہاں اسلامی تعلیمات پڑھائی جاتی ہیں جیسے دارالعلوم ، الازہر ، مدینہ یونیورسٹی وغیرہ ۔ ۔۔ ؟
میرا سوال یہ ہے کہ مسلم لڑکے/لڑکی کی تعلیم کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا وہ تعلیم حاصل کر نے کے لیے اسکول یا یونیورسٹی جاسکتے ہیں؟ کمپیوٹر کی تعلیم کے بارے میں بھی بتائیں۔