• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 145269

    عنوان: انگریزی میں اہم اسلامی معلومات کی کتاب؟

    سوال: مجھے کوئی ایسی کتاب بتلا دیں جس میں ایک کولج کے طالب علم کے لیے اسلام کی اہم اور ضروری باتیں ہوں، اور قران،احادیث وغیرہ سے متعلق مضمون، اور سب سے اہم بات وہ کتاب انگریزی زبان میں ہو۔میں ایک کالج کا طالب علم ہوں، میرے ذہن میں بہت سے عجیب سوالات آتے ہیں، جےسح اللہ کون ہے ؟ ہم کو کیوں پیدا کیا؟

    جواب نمبر: 145269

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 001-011/SN=2/1438
    ”اسلام کیا ہے“ موٴلفہ حضرت مولانا محمد منظور نعمانی صاحب اور ”آسان نیکیاں“ موٴلفہ حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب، اسی طرح ”تعلیم الدین“ اور ”حیات المسلمین“ موٴلفہ حضرت اقدس تھانوی کا مطالعہ اس سلسلے میں بہت مفدا ہوگا، واضح رہے کہ اول الذکر دونوں کتابوں کا انگریزی میں بھی ترجمہ ہو چکا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند