• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 12785

    عنوان:

    حضرت ہم لوگ امریکہ میں رہتے ہیں یہاں ننانوے فیصد تعلیمی ادارے مخلوط ہیں۔ کیا ہم لوگ وہاں تعلیم حاصل کرسکتے ہیں یا نہیں؟ بچوں کے تمام اسکول مخلوط تعلیم والے ہیں کچھ اسلامک اسکول بھی ہیں چو کہ پرائیویٹ ہیں او روہ بھی مخلوط تعلیم کے ہیں اور بہت مہنگے ہیں یعنی بہت فیس ہے ان کی جوکہ ایک عام آدمی کے بس میں نہیں ہے۔ ان سب باتوں کو دیکھتے ہوئے آپ ہماری رہنمائی فرماویں کہ تعلیم کا حصول کیسے کیا جائے خاص طور پر بچوں کی تعلیم کا کیا کیا جائے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12785

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 787=740/ب

    اگر کسی دوسرے ملک میں جہاں مخلوط تعلیم نہیں ہوتی ہے وہاں بھیج سکتے ہوں تو وہاں بھیج دیں۔ یا پھر اپنے یہاں اسکول میں پڑھائیں اور روزانہ ۴/ بجے کے بعد سے آپ کے یہاں مساجد میں دینی مدرسے چل رہے ہیں، اس میں بھیج دیا کریں تاکہ غلط اثرات کی ہرروز دھلائی ہوجایا کرے۔ روزانہ اپنے بچے کو خود ہی پہنچائیں اور چھٹی کے وقت اسکول سے خود ہی لائیں، تاکہ بچہ آوارہ گردی سے محفوظ رہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند