• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 10848

    عنوان:

    کیا کسی لڑکی کو قرآن کریم حفظ کرنا جائز ہے؟ برائے کرم امہات المومنین اور صحابیات کے عمل کی روشنی میں جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    کیا کسی لڑکی کو قرآن کریم حفظ کرنا جائز ہے؟ برائے کرم امہات المومنین اور صحابیات کے عمل کی روشنی میں جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 10848

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 271=271/م

    جائز بلکہ باعث اجر و سعادت بھی ہے، الاتقان في علوم القرآن میں ہے کہ حضرت عائشہ ، حضرت حفصہ اور حضرت ام سلمہ -رضی اللہ عنہن- وغیرہن حافظہ تھیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند