• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 9061

    عنوان:

    میں آ پ سے اپنے ایک سنجیدہمعاملہ کے بارے میں بات کرنا چاہتاہوں۔ امید ہے کہ آپ قرآن و سنت کی روشنی میں مجھ کو مثبت جواب دیں گے۔ میرا نام نیر وقاص ہے، عمر 22سال ہے اور ابوتا باد، پاکستان کا رہنے والا ہوں۔میں کافی عرصہ سے پریشانی کا شکار ہوں جو کہ حسب ذیل ہیں:(۱) میں انگلینڈ جانا چاہتاہوں لیکن ایک سال گزر گیا ہے کہ کام نہیں ہورہا۔ (۲)میں کافی عرصہ سے نوکری کے لیے درخواست دے رہا ہوں لیکن کہیں بھی نوکری نہیں مل رہی ہے، ہر جگہ کوشش کی لیکن نہ جانے کیسی رکاوٹ ہے کہ کام ہی نہیں ہورہا، میں کافی پریشان ہوں۔ زیادہ پریشانی یہ ہے کہ گھر والے ناکارہ اور ناکام ہونے کے طعنہ دیتے ہیں۔ سارے عجیب عجیب باتیں کرتے ہیں۔ ایک سال سے گھر پر بیٹھا ہوں۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کروں۔ میں آپ کو بڑی امید سیلکھ رہا ہوں۔ برائے کرم قرآن و سنت کی روشنی میں مجھ کو ان پریشانیوں کا حل بتائیں۔ کوئی استخارہ کرکے بتائیں۔ کیا آپ قرآن سے حساب کرکے یہ بتاسکتے ہیں کہ میری پریشانیاں کب تک حل ہو جائیں گی۔ برائے کرم میرے سوال کا جواب ضرور دیجئے۔ اگر آپ کو کوئی او رمعلومات چاہیے تومیں آپ کو دے دوں گا۔ برائے کرم آپ میری مدد کریں۔ اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9061

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2060=1892/د

    پریشانیاں کب تک حل ہوں گی؟ اس کاعلم سوائے خدا تعالیٰ کے کسی کو نہیں ہے۔ انسان جائز وسائل کے ذریعہ کوشش کا مکلف ہے، اگر ایک طریقے سے کامیابی نہیں حاصل ہورہی ہے تو اسے ترک کردیں، دوسری راہ سے کوشش کریں۔ اور کسی کام کے کرنے میں تردد ہو تو خود استخارہ کرلیں، استخارہ کا مسنون طریقہ بہشتی زیور میں لکھا ہوا ہے، ایک دعا البتہ بتلاتا ہوں اسے پڑھنے کا معمول بنالیں، اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ سو مرتبہ یا لطیفُ پڑھ کر دل سے دعا کریں، ان شاء اللہ العزیز غیب سے کامیابی کی راہ کھل جائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند