• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 8624

    عنوان:

    جادو کیا چیز ہے؟ اگر کوئی عالم کہے کہ آپ پر جادو ہوا ہے تو یہ صحیح ہے؟ اور اس کا کس طرح علاج کروانا چاہیے؟

    سوال:

    جادو کیا چیز ہے؟ اگر کوئی عالم کہے کہ آپ پر جادو ہوا ہے تو یہ صحیح ہے؟ اور اس کا کس طرح علاج کروانا چاہیے؟

    جواب نمبر: 8624

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1374=223/ل

     

    (۱) سحر اور جادو اس چیز کو کہتے ہیں جس میں ارواحِ خبیثہ یا شیاطین جن کے عمل دخل سے تصرف کیا گیا ہو۔ سحر برحق ہے اور اس کے عجیب و غریب اثرات سحرزدہ شخص میں ظاہر ہوتے ہیں۔

    (۲) اگر مذکورہ بالا عالم واقعی میں عامل ہیں اور وہ آپ پر جادو ہونے کو بتلاتے ہیں تو ان کی بات کا اعتبار کیا جاسکتا ہے۔

    (۳) علاج آپ خود انھیں عالم صاحب سے دریافت کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند