• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 8475

    عنوان:

    میں پہلے بہت بڑے قبیح گناہ کا ارتکاب کرتا تھا یعنی مشت زنی۔ میں اس سے بچتا رہا لیکن اب پھر اس گناہ کا ارتکاب کربیٹھا ہوں۔ بات یہ ہے کہ میری نظر کسی غیر محرم کے جسم پر گئی تھی جس کی وجہ سے یہ ہوا۔ مجھے کوئی علاج بتائیں میری نظرجب کسی غیر محرم پر غلطی سے پڑتی ہے میں اس گناہ کا مرتکب ہوجاتا ہوں۔ میرے لیے اللہ سے دعا کیجئے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8475

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1848=1729/د

    اس عمل بد سے سچی توبہ کرکے اللہ تعالیٰ سے استقامت کی دعا کریں۔ ہمت سے کام لیں، بدنگاہی سے اپنے کو بچانے کی کوشش کریں، کسی نامحرم کے سامنے آجانے کی صورت میں نگاہوں کو نیچی کرلیں، اس عمل کا خیال پیدا ہو تو اپنے کو کسی دوسرے کام میں مشغول کرکے دھیان اُدھر سے ہٹالیں۔ شدید تقاضہ ہو تو اس کے ظاہری وباطنی نقصانات کو سوچیں کہ دنیا میں صحت کی بربادی، کام کی صلاحیتوں کا ختم ہونا، شادی سے ناکارہ ہوجانا اور آخرت میں سزا وعذاب، بعض لوگ اس حال میں محشور ہوں گے کہ اُن کے ہاتھ حاملہ ہوں گے، العیاذ باللہ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند