• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 8395

    عنوان:

    مجھے ایک بہت بری عادت ہے مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ کیسے یہ عادت مجھ سے چھوٹ جائے۔ اس عادت سے میری صحت بہت خراب ہوگئی ہے۔ میں بہت کوشش کررہا ہوں لیکن نہیں چھوٹ رہی ہے۔ میں نے بہت حکیموں کے پاس اس بیماری کا علاج کرایا لیکن ختم نہیں ہورہی ہے۔ مجھے پیشاب میں دھات جانے کی بیماری ہے۔ مردانگی قوت ختم ہورہی ہے۔ میری عمر 29سال ہے۔ پچھلے دس سال سے یہ حالت ہے۔ میری ابھی شادی نہیں ہوئی ہے۔ اللہ کے لیے میری مدد کریں۔ قرآن کریم اورحدیث شریف سے مجھے اس کا حل بتادیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8395

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1284=1098/ل

    آپ نے اپنی بری عادت کی وضاحت نہیں کی اگر آپ کی مشت زنی کی عادت ہے، شرعاً یہ حرام ہے۔اس کو چھوڑنے کی پوری کوشش کریں، اور طبی اعتبار سے بھی اس کا نقصان بہت ہے، آپ کسی ماہر حکیم سے علاج بھی کرائیں، اور فجر بعد 41 مرتبہ سورہٴ فاتحہ پانی پر دم کرکے پی لیا کریں، ان شاء اللہ اس سے بہت جلد فائدہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند