• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 8179

    عنوان:

    میں امریکہ میں الیکٹرانک انجینئرنگ کا طالب علم ہوں۔ میں یہاں کے فتنہ کے بارے میں بہت زیادہ پریشان ہوں اور میں نہیں جانتا ہوں کہ اس سے میں اپنے آپ کو کیسے بچاؤں۔ میرا ایمان خطرہ میں ہے۔ میں روزانہ پانچ وقت کی نماز پڑھتاہوں اوررمضان میں تراویح بھی پڑھتا ہوں لیکن پھر بھی جنسی خواہشات اور دوسری شیطانی شہوت مجھے نہیں چھوڑ رہی ہیں حتی کہ رمضان کے مہینہ میں بھی۔ میں آیة الکرسی اور درود شریف کی تلاوت کرتا ہوں لیکن میں ان احساسات سے چھٹکارا نہیں حاصل کرپارہا ہوں۔ میرے گھر والوں کومجھ سے بہت زیادہ امید ہے۔ مجھے خوف ہے کہ کہیں میں یہاں پر اس فتنہ کا شکار نہ بن جاؤں۔ مجھے کچھ طرح کا عمل بھیج دیں تاکہ میں صحیح اسلامی روح کے ساتھ رہ سکوں اورامریکہ میں اپنے ایمان کو بچاسکوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8179

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2002=1575/ب

    ایک تو آپ حتی الامکان نگاہ نیچی رکھیں۔ کبھی کسی نامحرم پر اچانک نگاہ پڑجائے تو فوراً ہٹالیں۔ اور کثرت سے اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھا کریں۔ اور رَبَّنَا لاَتُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ہَدَیْتَنَا کے ساتھ دعا کرتے رہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند