• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 8142

    عنوان:

    کیا استخارہ کے نتیجہ پر عمل کرنا ضروری ہے؟ کسی کام کے استخارہ کے مثبت نتیجہ کے بعد کیا ہم وہ کام شروع کرسکتے ہیں اگر چہ ہمیں اس کام میں ناکامی حاصل ہو تو اس کا کیا مطلب ہے؟

    سوال:

    کیا استخارہ کے نتیجہ پر عمل کرنا ضروری ہے؟ کسی کام کے استخارہ کے مثبت نتیجہ کے بعد کیا ہم وہ کام شروع کرسکتے ہیں اگر چہ ہمیں اس کام میں ناکامی حاصل ہو تو اس کا کیا مطلب ہے؟

    جواب نمبر: 8142

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1066=1066/م

    جب استخارہ، اللہ سے کسی کام کے سلسلے میں طلب خیر کے لیے کیا جاتا ہے، تو نتیجہ آئے یعنی جس بات پر شرح صدر ہوجائے اور قلبی رجحان حاصل ہوجائے تو حتی الامکان اس پر عمل کرنا چاہیے، مثبت نتیجہ کے بعد وہ کام شروع کرسکتے ہیں، پھر اس کے بعد اگر اس کام میں ناکامی ہو تو اس کو بھی خدا کی طرف سے سمجھنا چاہیے، اس لیے کہ ہوسکتا ہے کہ کسی بڑی پریشانی سے بچاکر چھوٹی پریشانی بھیج دی ہو، اور یہ بھی ایک طرح کی خیر ہے، نیز اس کے علاوہ اور بھی مصلحتیں ہوسکتی ہیں، اس لیے ہرحال میں رضا بالقضاء رہنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند