• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 7851

    عنوان:

    میں کافی عرصہ سے آپ کے ساتھ رابطہ میں ہوں۔ مجھے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ مولانا پالن پوری صاحب کی کتاب بکھرے موتی میں وظائف ہیں ۔ کیا ہر کوئی ان کو پڑھ سکتا ہے؟ مجھے ساری زندگی رزق کی ترقی کے لیے کوئی وظیفہ بتادیں۔ ایک وظیفہ ہے جس میں پہلے گیارہ دفعہ درود پاک پھر ایک ہزار ایک سو ایک دفعہ یا مغنی پھر گیارہ دفعہ سورہ مزمل اور آخر میں گیارہ دفعہ درود پاک یہ عمل چالیس دن کرنا ہوتاہے ۔ کیا سب کواس کی اجازت ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7851

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1859/ب= 278/تب

    جی ہاں یہ وظیفہ بھی بہت مجرب ہے۔ حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمة اللہ علیہ نے لکھا ہے۔ مگر شاہ صاحب کے وظیفہ میں سورہٴ مزمل ۱۱/ مرتبہ پڑھنے کا ذکر نہیں ہے۔

    آپ پورے یقین کے ساتھ پڑھتے رہیں۔ ان شاء اللہ رزق میں کشادگی ہوگی۔ ہرایک کو پڑھنے کی اجازت ہے۔ بکھرے موتی کے وظائف میں ہرکوئی پڑھ سکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند