• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 7760

    عنوان:

    اکثر لوگ نظر بد سے بچنے کے لیے کالے رنگ کے دھاگے پر سورہ یسین وغیرہ کا دم کرکے کلائی پر باندھ دیتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟

    سوال:

    اکثر لوگ نظر بد سے بچنے کے لیے کالے رنگ کے دھاگے پر سورہ یسین وغیرہ کا دم کرکے کلائی پر باندھ دیتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 7760

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1768=1478/ ب

    اگر قرآن پڑھے ہوئے ہیں تو انھیں چاہیے، سورہٴ فلق اور ناس پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کیں۔ دھاگہ پر پڑھ کر باندھنے کی ضرورت نہیں۔ اور اگر بے پڑھے لکھے ہیں تو انھیں پانی پر دم کرکے یا دھاگے پر دم کرکے بھی دے سکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند