Pakistan

سوال # 7045

میں سعودی میں نوکری کے لیے آیا ہوں مگر میری بیوی چاہتی ہے میں اس کے ساتھ پاکستان میں رہوں۔ مجھے کوئی اچھا وظیفہ اوردعا بتادیں تاکہ مجھے پاکستان میں ہی اچھا روزگار مل جائے، کیوں کہ مجھے لگتا ہے اس طرح اس کی حق تلفی ہورہی ہے۔

Published on: Sep 5, 2008

جواب # 7045

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 1029=911/ ل


 


اللّٰہم إني أسألک علمًا نافعًا ورزقًا واسعًا و شفاءً من کل داءٍ پڑھتے رہیں اور وقتا فوقتاً دو رکعت نفل پڑھ کر اللہ سے دعا کرتے رہیں اور استغفار کی کثرت کریں، ان شاء اللہ پاکستان ہی میں آپ کو روزگار مل جائے گا۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات