• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 69957

    عنوان: والدین کو ایصال ثواب کا طریقہ کیا ہے؟

    سوال: والدین کو ایصال ثواب کا طریقہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 69957

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1077-874/D=12/1437

    ایصال ثواب کا طریقہ یہ ہے کہ والدین کی طرف سے نقد پیسہ غریب کو صدقہ کردے، کسی مستحق کو کپڑا دیدے یا کھانا کھلادے، یا پورا قرآن یا چند سورتیں پڑھ کر والدین کو ایصال ثواب کردے، مثلا مختصر طریقہ یہ ہے کہ درود شریف، سورہٴ فاتحہ اور تین مرتبہ سورہ اخلاص اور جو سورہ چاہے پڑھ کر یہ دعاء کرے کہ اے اللہ! جو کچھ میں نے پڑھا ہے اس کا جو ثواب آپ اپنے فضل سے عنایت فرمائیں وہ حضرت محمد اور تمام بزرگان دین اور تمام اعزاء واقارب کو پہنچ کر بالخصوص میرے والدین کو پہنچ جائے اگر یہ کہہ دیں تو بہتر ہے کہ تمام مسلمان مرد اور عورتوں کو پہنچ جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند