• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 69733

    عنوان: کیا کسی شخص کو اس کے گناہ اور اس کے برے اعمال کی وجہ سے عذاب ثابت ہونے کے بعد اس کی توبہ قبول ہوگی

    سوال: کیا کسی شخص کو اس کے گناہ اور اس کے برے اعمال کی وجہ سے عذاب ثابت ہونے کے بعد اس کی توبہ قبول ہوگی جب کہ اس شخص کا ابھی انتقال نہیں ہواہے مگر پبلک میں اس کو لعن طعن کیا گیاہے ؟

    جواب نمبر: 69733

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 964-953/B=12/1437

    جی ہاں اگر سچے دل سے توبہ کرے یعنی پہلے گناہ کو چھوڑ دے، پھر اس پر ندامت کا اظہار کرے پھر آئندہ کے لیے عہد کرے کہ میں اس گناہ کے قریب نہیں جاوٴں گا، پھر اللہ سے معافی مانگے تو امید ہے کہ اللہ تعالی اس کے گناہ کو معاف کردے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند