• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 69523

    عنوان: سردرد ہوتا ہے تو بائیں طرف سر سوج جاتا ہے‏‏، كوئی دعا بتادیں

    سوال: ایک لڑکی ہے چونتیس سال کی اور اس کو دائمی سر درد کی شکایت ہے اور گھریلو الجھن میں بھی پھنسی ہوئی ہے اور جب سردرد ہوتا ہے تو بائیں طرف سر سوج جاتا ہے ۔ براہ مہربانی کوئی حل بتائیں کیوں کہ کافی علاج بھی کیا لیکن کوئی فرق نہیں ہوا۔

    جواب نمبر: 69523

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1188-1181/N=11/1437 سوال میں مذکور لڑکی کو بتادیا جائے کہ وہ استغفار اور درود شریف کی کثرت کیا کرے، انشاء اللہ گھریلو ٹینشن اور الجھنوں سے نجات ملے گی اور جب سر میں درد ہو تو درج ذیل دعا کثرت سے پڑھا کرے، انشاء اللہ آہستہ آہستہ دائمی درد سر کی شکایت جاتی رہے گی، وہ دعا یہ ہے: بِسْمِ اللّٰہِ الْکَبِیْرِ، نَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ مِنْ شَرِّ عِرْقٍ نَّعَّارٍ وَمِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ (کتاب الأذکار للنواوي، کتاب أذکار المرض والموت وما یتعلق بھما، باب ما یقولہ من بہ صداع أو حمی أو غیرھما من الأوجاع، ص ۱۱۶) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند