• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 69259

    عنوان: بھائی کو صرف اپنی پرواہ ہے بالکل گھر والوں کی بات نہیں سنتا

    سوال: میرا مسئلہ یہ ہے کہ بھائی نافرمان اور بداخلاق ہے تو سوچا شادی کردیں تاکہ راہ راست پر آجائے ۔بھائی کو صرف اپنی پرواہ ہے بالکل گھر والوں کی بات نہیں سنتا۔ اب ہماری فیملی میں ایک یتیم لڑکی ہے بڑی نیک ہے سوچا بھائی کے لیے کر دیں پر بھائی نہیں مان رہا ۔ہے ہم نے خود کافی وظیفے کئے۔ اب آپ براہ کرم کوئی ایسا وظیفہ بتادیں کہ وہ مان جائے۔ بڑی امید سے آپ کو یہ ای میل کیا ہے مایوس نہ کریں۔ براہ کرم مدد کریں۔ ایک اور بات یہ چھوٹا بھائی ہے۔ دبئی میں بڑے بھائی کے ساتھ ہے اس کو بھی پریشان کیا ہے۔کیا اس بھائی کے لیے وظیفہ بہن کرسکتی ہے کیوں کہ امی نے قرآن پاک نہیں پڑھا۔

    جواب نمبر: 69259

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1044-1102/L=10/1437 آپ کثرت سے ”یَالَطِیْفُ یَا وَدُوْدُ “ کا ورد کریں ان شاء اللہ آپ کا بھائی اس شادی پر راضی ہوجائے گا، بہن بھی بھائی کے نرم ہونے کے لیے یہ وظیفہ یا کوئی اور وظیفہ پڑھ سکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند