• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 69077

    عنوان: پڑھائی میں دل لگنے کے لیے کوئی دعاء بتادیں

    سوال: میرا دل پڑھنے میں نہیں لگ رہا ہے، پہلے بہت اچھے سے پڑھ لیتا تھا پتہ نہیں کیا ہو گیا، میں بہت پریشان رہتا ہوں اور پڑھ نہیں پاتا، کتابوں کے اٹھانے کا دل بھی نہیں کرتا۔ براہ مہربانی بتلائیں کہ کیا کروں، کوئی دعاء بتائیے۔

    جواب نمبر: 69077

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 825-825/B=11/1437

    جب آپ پڑھنے بیٹھیں تو تین مرتبہ سُبْحَانَکَ لاَ عِلْمَ لَنَا إلاَّ مَا عَلَّمْتَنَا إنَّکَ أنْتَ الْعَلِیْمُ الْحَکِیْمُ․ اور تین مرتبہ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَیَسِّرْلِیْ أمْرِیْ ، وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْ یَفْقَہُوْا قَوْلِیْ․ پڑھیں اور اپنے سینہ میں دَم کریں اس کے بعد پڑھنا شروع کریں، ان شاء اللہ ذہن خوب کھلے گا اور پڑھنے میں خوب جی لگے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند