• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 68826

    عنوان: غلاف کعبہ کو ہاتھ لگا کر دعائیں مانگنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ غلاف کعبہ کو ہاتھ لگا کر دعائیں مانگنا،کیا غلاف کعبہ کو پکڑ کر اسکا واسطہ دے کر دعا کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 68826

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 937-758/D=11/1437 اصل تو ملتزم کو پکڑ کر دعاء کرنا افضل ہے نہ کہ غلافِ کعبہ پکڑ کر، ہاں اگر کوئی غلافِ کعبہ پکڑ کر بھی دعاء مانگے تو کوئی حرج نہیں، لیکن ایسا سمجھنا کہ غلافِ کعبہ پکڑ کرہی دعاء مانگی جائے اس کے بغیر نہیں تو یہ صحیح نہیں، نیز غلافِ کعبہ کا واسطہ دے کر دعاء نہیں کرسکتے۔ دعاء البرایا یستجاب بکعبة وملتزم الخ شامی: ۳/۵۲۳، زکریا ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند