• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 68655

    عنوان: اولیاء کی قبر پر سفارش کی دعا مانگنا شرک ہے ؟

    سوال: اولیاء کی قبر پر سفارش کی دعا مانگنا شرک ہے ؟

    جواب نمبر: 68655

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1263-1294/L=11/1437 قبر پر کھڑے ہوکر صاحب قبر سے دعاء کی درخواست کرنا یہ مسئلہ متفرع ہے سماع و عدم سماع موتی کے جواز اور عدم جواز پر جو حضرات سماع موتی کے قائل ہیں ان کے نزدیک جائز ہے اور جو سماع موتی کے قائل نہیں ان کے نزدیک جائز نہیں، واضح رہے کہ اس طرح دعاء کی شفارش کرنا شرعاً معہود نہیں ہے؛ اس لیے اس سے احتراز کرنا چاہئے۔ قال فی الشامی: ویکرہ النوم عند القبر وقضاء الحاجة بل أولی، وکل مالم یعہد من السنة، والمعہود منہا لیس إلا زیارتہا والدعاء عندہا قائماً ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند