• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 68652

    عنوان: بیماری کے لیے دعا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے گھر میں ہر روز کوئی نہ کوئی بیمار رہتا ہے ، ہر روز کسی کونہ کسی کو دواخانہ لیکر جانا پڑتا ہے اس بارے میں بہت سے علما سے بھی ہم ملے پر کسی نے اس کا صحیح حل نہیں بتایا تو ہمیں کیا کرنا ہوگا؟ اس کا کوئی حل بتادیں۔

    جواب نمبر: 68652

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1262-1293/L=11/1437 آپ تمام گھر والے صبح و شام اس گھر میں قرآن کریم کی تلاوت کریں اور منزل کی تلاوت کرکے پانی پر دم کرکے پی لیا کریں ان شاء اللہ اگر کچھ اثرات ہوں گے تو ختم ہو جائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند