• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 67036

    عنوان: گھر کے حالات کے متعلق وظیفہ تجویز کر دیجئے

    سوال: حضرت، کئی سال سے ہمارے گھر کے حالات بہت خراب ہوتے جا رہے ہیں، ہمارے گھر میں میرے والد، والدہ اور میری دوچوٹی بہنیں رہتی ہیں، میں پڑھائی کے سلسلے میں علیگڑھ میں رہتا ہوں اور بڑے بھائی نوکری کی وجہ سے دلّی میں۔ والد صاحب دل کے مریض ہیں، اکثر بیمار رہتے ہیں،والدہ کو بھی کچھ نہ کچھ لگا ہے رہتا ہے ، دونو بہنیں بھی لگاتار بیمار رہتی ہیں۔ اچھے سے اچھے ڈاکٹر کا علاج سے بھی کوئی خاص فایدہ نہیں ہوتا۔ان سب کے علاوہ والدہ کا مزاج بھی روز بروز خراب ہوتا جا رہا ہے ، ہر وقت غصّے میں رہنا اور ذرا ذرا سی بات پر چلانے لگنا عادت سی ہوتی جا رہی ہے ،غصّہ اور چرچراہٹ گھر میں سب کسی میں عام ہو گیا ہے ۔ ہم سب کو شک ہے کہ ہمارے گھر پر کچھ کر دیا گیا ہے ،گھر کا مقدمہ بھی کئی سال سے چل رہا ہے ، ہم دونو ں بھائی اللہ کے فضل و کرم سے بالکل صحیح رہتے ہیں۔ گھر زیادہ دن رہنے پراکثر ہماری طبیت بھی خراب سی ہو جاتی ہے اور مزآج میں غصّہ اور چرچراہٹ آنے لگتا ہے ، برائے مہربانی کوئی دعا یا وظیفہ تجویز کریں۔اپنی دعاے خیر میں بھی یاد رکھیں۔

    جواب نمبر: 67036

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1150-1227/L=11/1437 آپ گھر میں قرآن کی تلاوت کا معمول بنائیں اور ”منزل“ صبح و شام پڑھنے کی عادت ڈالیں ان شاء اللہ اس کی وجہ سے اگر اثرات ہوں گے تو ختم ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند