• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 66941

    عنوان: میری شادی کو ۱۴/سال ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک کوئی اولاد نہیں ہے

    سوال: میری عمر ۳۴/ سال ہے میری شادی کو ۱۴/سال ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک کوئی اولاد نہیں ہے کچھ دن پہلے میں نے اپنا میڈیکل چیکپ کروایا تو ڈاکٹر صاحب نے ناامیدی ظاہر کی ، ان کے حساب سے میں اس قابل نہیں جو کہ باپ بن سکوں ، خدا کے لیے مجھے کوئی دعاء بتادو ۔

    جواب نمبر: 66941

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 892-805/SD=10/1437 آپ اس دعا کو کثرت سے پڑھیں، ان شاء اللہ نیک اولاد ملے گی۔ رَبِّ ہَبْ لِی مِنْ لَدُنْکَ ذُرِّیَّةً طَیِّبَةً، إنَّکَ سَمِیْعُ الدُّعَآء ․ (آل عمران ص: ۳۸) (اعمال قرآنی، ص:۱۹)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند