• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 66934

    عنوان: اگر کسی چیز میں جادو کا شبہ ہو تو كیا كرنا چاہیے؟

    سوال: (۱) حضرت آج کل جادو کادور چل رہا ہے ، ہر کوئی کسی نہ کسی ناجائز مقصد کے لئے کسی شخص پر جادو کروا سکتا ہے کچھ کھلا یا پلا کر ۔ اگر ہم کہیں جائیں اور وہاں کچھ کھانے پینے پر جائیں تو کیا پڑھ کر کھائیں جس سے اس کے ناپاک ارادے پورے نہ ہوں پائیں، اس چیز کا اثر نہ ہو پائے۔ (۲) حضرت مجھے اپنی خالہ پر شک ہوتا ہے اور وہ حسد اور بغض بھی رکھتی ہیں وہ مجھے زبردستی چائے پلاتی ہیں اور اپنے گھر والوں کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔

    جواب نمبر: 66934

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 992-992/M=10/1437 (۱،۲) اگر کسی چیز میں جادو کا شبہ ہو تو کھانے پینے سے ہی احتیاط کریں، مناسب طور سے معذرت کردیا کریں اور اگر کھانا پڑجائے تو یہ دعا پڑھ لیا کریں: بسم اللہ الذی لایضر مع اسمہ شئی فی الأرض ولا فی السماء وہو السمیع العلیم․ اور بلاوجہ کسی کے خلاف یا ہرکسی چیز میں جادو کا شک و شبہ نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند