• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 66897

    عنوان: کیااسلام میں کونپل (انکر،آنکھا نکلی ہوئی دال)کھانا حرام ہے؟

    سوال: (۱) میرے والد ذیابیطس کے مریض ہیں۔ وہ آج کل ویٹ گراس جوس (تازہ گیہوں کا پودہ جو کہ ابھی مکمل طو رپر تیار نہیں ہوتا ہے)اس کا جوس پیتے ہیں۔ کیا مسلمانوں کے لیے اس کا استعمال حرام ہے؟ (۲) کیااسلام میں کونپل (انکر،آنکھا نکلی ہوئی دال)کھانا حرام ہے؟

    جواب نمبر: 66897

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 783-808/H=9/1437 (۱) تازہ گیہوں کے پودہ کا جوس استعمال کرنا حرام نہیں ہے۔ (۲) اس قسم کی کونپل والی دال کا کھانا بھی حرام نہیں، البتہ اگر ان دونوں چیزوں میں کچھ مزید تغیرات کیے جاتے ہوں اور ان میں سکر (نشہ آور ہونے) کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہو یا اور کوئی شبہ ہو تو ایسی صورت میں سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند