• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 6687

    عنوان:

    کیا سر پر ہاتھ رکھ کر آیت الکرسی پڑھنا حدیث سے ثابت ہے؟

    سوال:

    کیا سر پر ہاتھ رکھ کر آیت الکرسی پڑھنا حدیث سے ثابت ہے؟

    جواب نمبر: 6687

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 930=850/ ل

     

    سر پر ہاتھ رکھ کر آیت الکرسی پڑھنے کی صراحت مجھے نہیں ملی، نمازوں کے بعد آیت الکرسی پڑھنا ثابت ہے اور اس کی فضیلت بھی مذکور ہے، البتہ اگر کسی بزرگ کا کوئی اپنا تجربہ ہو اس وجہ سے اگر کوئی سر پر ہاتھ رکھ کر آیت الکرسی پڑھتا ہے تو اس کی گنجائش ہے، آپ علیہ السلام کا نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھنا اللہم أذہب عنی الہمَّ والحزنَ ثابت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند