• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 66619

    عنوان: وساوس سے چھٹكارا پانے كا طریقہ كیا ہے؟

    سوال: میں ایک مرتبہ تین دن کی جماعت کے لیے گیاتھا، جب میں واپس آیا تو مجھے خوشبو محسوس ہوئی، کچھ عرصہ تک لگا کہ یہ خوشبو میرے ساتھ ہے، میں بہت زیادہ ڈر ہوگیا۔اب ایک ماہر نفسیات کے ڈاکٹر کے پاس میرا علاج چل رہاہے اور مجھے خوشبو محسوس نہیں ہورہی ہے، لیکن مجھے اب بھی ڈر رہتاہے، کبھی کبھار مجھے بہت زیادہ وسوسے آتے ہیں اور میں مایوس ہوجاتاہوں، کیا یہ جن ہے جو مجھے پریشان کررہاہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ میں کیسے اس پریشانی سے نجات پاؤں؟ کوئی دعا اور قرآنی آیات بتائیں تو کہ میں ٹھیک ہوجاؤں۔

    جواب نمبر: 66619

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 818-640/D=10/1437

    (۱) یہ سب وساوس ہیں ان کی طرف توجہ نہ دیں رات میں سوتے وقت آیت الکرسی سورہ فاتحہ اور چارو قل تین تین مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں۔
    (۲) أعوذ بکلمات اللہ التامات من غضبہ وعقابہ وشر عبادہ ومن ہمزات الشیاطین وأن یحضرون تین مرتبہ پڑھ کر دم کرلیں ان شاء اللہ آپ ٹھیک ہوجائیں گے اور وساوس دور ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند