• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 6596

    عنوان:

    میرا بھائی پچھلے تیرہ سال سے بے روزگار ہے۔ ایم بی اے کی تعلیم حاصل کی ہے۔ تیرہ سال پہلے اپنی پھوپھی زاد بہن سے شادی ہوئی تھی۔ شادی پر ماں اور چھوٹی بہن راضی نہیں تھیں۔ شادی سے پہلے نوکری کررہا تھالیکن شادی کے بعد روزگار ایک دن بھی نہیں کرسکا۔ تین بچوں کا باپ ہے، کافی مشکلات کا شکار ہے۔ مختلف عاملوں نے بتایا کہ اس پر گھر والوں نے زبردست قسم کا جادو کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے روزگار میں مشکلات ہیں۔ ایک دو جگہ نوکری کی وہ صرف دو مہینے بعد خود بخود کسی وجہ سے ختم ہوجاتی ہے۔ پانچ وقت کا نمازی ہے۔ منزل وغیرہ بہت پڑھی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔ برائے مہربانی قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کوئی حل بتائیں۔ جس سے روزگار کا مسئلہ حل ہوجائے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6596

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1155/ د= 58/ ک

    ?منزل وغیرہ پڑھی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے? سے معلوم ہوتا ہے کہ چند روز پڑھ کر بند کردیا ایسا نہ کریں، پابندی سے پڑھیں اللہ تعالیٰ کے کلام میں اثر ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی دعائیں سنتا ہے، آپ کی دعا بھی ان شاء اللہ قبول ہوگی دیر یا سویر۔ اور اگر کوئی دین دار عامل مل جائے تو اسے بھی دکھلالیں۔ نیز یہ دعا پڑھنے کا معمول بنالیں۔ اَللّٰھُمَّ اکْفِنِي بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وأَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند