• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 64582

    عنوان: میں نے اپنی والدہ کو بہت رولایاہے اور اب ان کا انتقال ہوگیاہے اور مجھے اپنے کئے پر بہت شرمندگی ہے۔ اب میری توبہ کیسے ہوگی؟

    سوال: میں نے اپنی والدہ کو بہت رولایاہے اور اب ان کا انتقال ہوگیاہے اور مجھے اپنے کئے پر بہت شرمندگی ہے۔ اب میری توبہ کیسے ہوگی؟ اور میں فرمانبردار بننا چاہتاہوں اور قبر میں اور قیامت میں فرمانبردار بننا چاہتاہوں ، کیسے ہو گا یہ سب کچھ؟

    جواب نمبر: 64582

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 495-553/L=6/1437 آپ اپنے کئے پر اللہ رب العزت سے معافی مانگیں اور کثرت سے اپنی والدہ کے لیے دعاء واستغفار کرتے رہیں اور اگر وسعت ہو تو صدقہ وخیرات اور قرآن کریم کی تلاوت کرکے ان کو ثواب پہنچاتے رہیں۔ اگر آپ ایسا کرلیتے ہیں تو ان شاء اللہ آپ کا شمار فرماں بردار اولاد میں سے ہوجائے گا۔ عن أنس بن مالک قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلخ: إن العبد یموت والداہ أو أحدہما وأنہ لہما لعاق فلا یزال یدعو لہما ویستغفر لہما حتی یکتب اللہ بارًّا․ (مشکاة: ۴۹۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند