• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 6297

    عنوان:

    ہمارے مکان کے اندر جب ہمارے بچے سوتے ہیں تو اچانک نیند میں چونکتے ہیں۔ کوئی وظیفہ ہے کہ ہم آرام سے سوسکیں؟ نوٹ: ہم آیت الکرسی ، چاروں قل وغیرہ پڑھ کر سوتے ہیں پھر بھی ایسا ہوتا ہے (چونکتے) ہیں۔ اس کا علاج کیا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6297

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 722=674/ ل

    مذکورہ بالا سورتوں کو پڑھ کر بچوں کے پورے بدن پر دم کردیا کریں، اور یہ دعاء لکھ کر گلے میں ڈال دیں۔ اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ کُلِّ شَیْطَانٍ وَہَامَّةٍ وّعَیْنٍ لاَّمَّةٍ نیز چالیس روز تک مسلسل اس گھر میں سورہٴ بقرہ پڑھا جائے، ان شاء اللہ آپ کی یہ شکایت دور ہوجائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند