United Kingdom

سوال # 6274

مجھے اچھی نوکری پانے کے لیے کچھ وظائف بتا دیں۔ مجھے کام کی اجازت ملی ہے جس کے لیے میں اپنے میدان میں اچھی تنخواہ والی نوکری کی ضرورت محسوس کررہا ہوں۔ برائے مجھے کوئی دعا دے دیں تاکہ میں یا میری بیوی پڑھ سکیں۔

Published on: Jul 19, 2008

جواب # 6274

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 964=1031/ د


 


اللہم اکفنی بحلالک عن حرامک واغننی بفضلک عمن سواک - تین تین تسبیح اول آخر درود شریف کے ساتھ پڑھ لیا کریں اوردو رکعت نماز صلوة الحاجة کی پڑھ کر اللہ تعالی سے دعا کریں ان شاء اللہ اچھی نوکری ملے گی۔ بعد نماز عشاء سات سات دفعہ درود شریف اور بیچ میں چودہ تسبیح اور چودہ دانے یا وہّاب پڑھ کر دعا کریں۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات