Pakistan

سوال # 4773

میری شادی ایک سال پہلے ہوئی ہے۔ اس دوران میری بیوی کو ایک بار حمل ہوا تھا لیکن تین مہینہ پر وہ گرگیا۔ لیکن اب پریشانی یہ ہے کہ حمل نہیں رکتاہے۔ وہ کچھ گھر کے لوگوں کے طعنوں کی وجہ سے اداسی کا شکار ہے۔ کوئی وظیفہ یا دعا بتادیں تاکہ حمل رک جائے۔

Published on: Jul 21, 2008

جواب # 4773

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 1536=1177/ ھ


 

سورہٴ الم نشرح اور سورہٴ قریش تین تین مرتبہ ہرنماز کے بعد اور اول و آخر درود شریف تین تین دفعہ پڑھا کریں، آپ بھی اور آپ کی اہلیہ بھی، اور یہی عمل رات کو سونے سے قبل کرلیا کریں۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات