• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 32533

    عنوان: نظر/حسد سے بچنے کے لیے کچھ پڑھنے کے لیے دعا

    سوال: میرے بچوں کو آئے دن چوٹ لگ جاتی ہے کبھی نظر تو کبھی محلہ کے لوگوں کی حسد کھا جاتی ہے ۔ براہ کرم نظر/حسد سے بچنے کے لیے کچھ پڑھنے کے لیے بتا دیں۔ اگر صدقہ خیرات دی جائے تو اس میں کیا بہتر ہو سکتا ہے۔ براہ کرم میری اس معاملہ میں رہنمائی کریں میں بہت پریشان ہوں پورا محلہ ان سے حسد کرتا ہے اور ان کو نظر لگاتا ہے جس کی وجہ سے انھیں آئے دن کچھ نہ کچھ ہوا ہی ہوتا ہے۔

    جواب نمبر: 32533

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1115=642-6/1432 جب بھی آپ کی یا گھر کے دوسرے افراد کی بچہ پر نظر پڑے یا اچھا معلوم ہو ”ماشاء اللہ لاقوة الا باللہ“ کہہ لیا کریں۔ (۲) ”قل أعوذ برب الفلق“ اور ”قل اعوذ برب الناس“ تین تین بار پڑھ کر اس پر دم کردیں اور یہ دعا لکھ کر گلے میں ڈال دیں، ”أعوذُ بکلماتِ اللہِ التَّامّات من شرِّ کل شیطانٍ وَّ ہَامَّة وعین لامّة “ ان شاء اللہ سب آفتوں سے اور لوگوں کے حسد سے حفاظت رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند