• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 31591

    عنوان: میرے ساڑھے پانچ سال کے لڑکے کا پندرہ روز قبل انتقال ہوچکا ہے، یہ میرا سب سے بڑا لڑکا تھا، میں باہر کام کرتا ہوں، بیٹے کے مرنے کے ۱۵/ دن پہلے ہی گھر آیا تھا۔ کیا میں اپنے بیٹے کو خواب میں دیکھ کر باتیں کرسکتا ہوں؟ قرآن کا پڑھا ہوا نہیں ہوں، اسی لیے کوئی آسان وظیفہ یا عمل بتادیں۔

    سوال: میرے ساڑھے پانچ سال کے لڑکے کا پندرہ روز قبل انتقال ہوچکا ہے، یہ میرا سب سے بڑا لڑکا تھا، میں باہر کام کرتا ہوں، بیٹے کے مرنے کے ۱۵/ دن پہلے ہی گھر آیا تھا۔ کیا میں اپنے بیٹے کو خواب میں دیکھ کر باتیں کرسکتا ہوں؟ قرآن کا پڑھا ہوا نہیں ہوں، اسی لیے کوئی آسان وظیفہ یا عمل بتادیں۔

    جواب نمبر: 31591

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 786=510-5/1432 بعد عشاء جب سونے کے لیے ارادہ کریں تو تازہ وضو کرکے گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر سورہٴ تکاثر پڑھتے پڑھتے سویا کریں اور جب تک سورہٴ تکاثر یاد نہ ہو اس وقت تک اس کی جگہ سورہٴ فاتحہ (الحمد شریف) پڑھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند