• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 31312

    عنوان: میرے شوہر پی ایچ ڈی کررہے ہیں، آج کل کبھی کبھی جب بہت ٹینشن ہوتی ہے تووہ بیئر پیتے ہیں، میرے منع کرنے پر کہتے ہیں کہ اس میں صرف چار پرسینٹ الکوحل ہے ، اس سے کچھ نہیں ہوتاہے

    سوال: میرے شوہر پی ایچ ڈی کررہے ہیں، آج کل کبھی کبھی جب بہت ٹینشن ہوتی ہے تووہ بیئر پیتے ہیں، میرے منع کرنے پر کہتے ہیں کہ اس میں صرف چار پرسینٹ الکوحل ہے ، اس سے کچھ نہیں ہوتاہے، میں اپنے ہوش وہواس میں ہوں، نماز پڑھ سکتاہوں۔ تم جتنا منع کروگی میں اتنا ہی زیادہ پیوں گا ۔ میں ہروقت روتی رہتی ہوں، میں کیا کروں؟ بہت دعا وظائف کرتی ہوں ، مجھے اس چیز سے سخت نفرت ہے، شادی سے پہلے میں نے بہت سے رشتے ا س لیے ٹھکرادئیے تھے کہ وہ شراب پیتے تھے ، لیکن اب میرے شوہر․․․․․ہماری دوبیٹیاں ہیں، ویسے تو وہ بہت خیال رکھتے ہیں،میں کیا کروں کہ وہ بئیر پینا چھوڑ دے۔ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔ میں نے کسی کو بھی نہیں بتایا ہے، حالانکہ میرے ایک بھائی مفتی ہیں۔

    جواب نمبر: 31312

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 494=413-4/1432 گاہے گاہے محبت کے ساتھ سمجھاتی رہیں اور شراب پینے پر وعید سناتی رہیں، اور دعا بھی ان کے لیے کرتی رہیں۔ اور خوب اخلاص کے ساتھ چالیس مرتبہ وَوَجَدَکَ ضَالاًّ فَہَدَی پڑھ کر پانی پر دم کرکے انھیں پلایا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند