• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 31132

    عنوان: میں نے نیا مکان خریدا ہے ، دعا کے لئے علاوہ اسلام میں اور بہتر طریقہ کیا ہے جو خیروبرکت کے لیے کیا جائے ؟

    سوال: میں نے نیا مکان خریدا ہے ، دعا کے لئے علاوہ اسلام میں اور بہتر طریقہ کیا ہے جو خیروبرکت کے لیے کیا جائے ؟

    جواب نمبر: 31132

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 519=452-4/1432 خیر وبرکت کے لیے دو رکعت تنہا نفل نماز پڑھ لی جائے، یہ بہتر طریقہ ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب حضرت انس رضی اللہ عنہ کے گھر گئے تھے تو خیر وبرکت کے لیے دو رکعت نفل نماز پڑھی تھی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند