• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 30914

    عنوان: شوہر کا دوسری عورت میں دلچسپی لینا

    سوال: میرے شوہر دوسری عورت میں دلچپسی لیتے ہیں اور مرتکب زنا باالعین ہوتے ہیں، جب میں اس بارے میں کہتی ہوں تو وہ خفا ہوجاتے ہیں اور بہت خراب بات کہتے ہیں جسے کوئی سننا گورا نہ کرے ، میری اور میرے گھروالوں کی توہین کرتے ہیں ،وہ یہ بھی کہتے ہیں یہ تمہارے صرف الزامات ہیں ، وہ بچوں کے ساتھ عجب اندازسے پیش آتے ہیں، ان کو ڈانتے ہیں اور بغیر کسی بات کے وہ ان کو رسواکرتے ہیں۔ بڑی بیٹی کی عمر اب 17/ سال ہونے جارہی ہے۔ برین ہیمریج کی وجہ سے ان کا برین (دماغ) کا آپریشن ہواہے۔ براہ کرم، کوئی اچھی دعا/وظیفہ بتائیں۔ میں فجر ، عصر اور عشاء میں تین بار سورة مجادلہ پڑھتی ہوں۔ سورة ص تین سومرتبہ ” یاباسط“پانی پر پڑھتی ہوں۔ ہر جمعہ کو ” یا ودود“ 1001/ مرتبہ چینی اور نمک پر پڑھتی ہوں اور دیگر بہت سارے وظائف ۔

    جواب نمبر: 30914

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):665=434-3/1432 اوراد ووظائف تو جتنے ہیں وہی کافی ہیں، ہرنماز کے بعد سورہٴ الم نشرح اور سورہء قریش ایک ایک مرتبہ اور اول وآخر درود شریف تین مرتبہ پڑھ کر دعا کا خاص طور پر اہتمام کرتی رہیں، اللہ پاک سب صلاح وتقویٰ عفت وعافیت سعادت دنیا وآخرت سے نوازے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند