• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 30770

    عنوان: ہماری مسجد میں ہرفرض نماز کے بعد کچھ لوگ اپنے سرپر اپنا ہاتھ رکھتے ہیں اور دعا کرتے ہیں، کیا یہ عمل سنت سے ثابت ہے؟

    سوال: ہماری مسجد میں ہرفرض نماز کے بعد کچھ لوگ اپنے سرپر اپنا ہاتھ رکھتے ہیں اور دعا کرتے ہیں، کیا یہ عمل سنت سے ثابت ہے؟

    جواب نمبر: 30770

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):403=300-3/1432

    فرض نماز کے بعد پیشانی پر ہاتھ رکھ کر ۳/ مرتبہ اللہ اللّٰہُمَّ أَذْہِبْ عَنِّي الْہَمَّ وَالْحُزْنَ پڑھنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند