• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 30437

    عنوان: میں کافی عرصے سے وسوسہ کا شکارہوں۔ ابھی حال ہی میں مجھے بہت زیادہ بے چینی ہوئی تھی اورمیں سو نہیں سک تھی۔ مجھے یقین نہیں ہوتاہے کہ میں نے کلمہ پڑھا تھا ، لیکن میرے ذہن میں کچھ اور ہے جیسے شرک۔ میرے ذہن میں بہت ساری باتیں آتی ہیں یا میں اسیکہتی ہوں مگر پھر بعد میں غلطی کا احساس ہوتاہے اور استغفر اللہ پڑھتی ہوں۔ میں ذہنی الجھاؤمیں متبلاء ہوگئی ہوں اور بھٹکتی رہتی ہوں کہ کیا میں نے شرک کیا یا نہیں؟مجھے کچھ معلوم نہیں ہوتاہے ۔ میں بہت زیادہ خوف زدہ ہوں کہ اللہ کو کیا منہ دکھا ؤں گیجب موت آئے گی۔ اپنے ایمان کی تصدیق کے لیے میں ہر وقت شہادت پڑھتی رہتی ہوں۔ میں جانتی ہوں کہ اللہ شرک کو معاف نہیں کرے گا لیکن میں فکر مند ہوں کہ کیا اس کی وجہ سے میرے شوہر مجھ پر حرام ہیں؟مجھے یہ معلوم نہیں کہ آیا میں نے کوئی بات زور سے کہی ہے یا نہیں یا میرے ذہن میں یہ خیالات گردش کررہے تھے۔ 
    براہ کرم، میری ہدایت کے لئے دعا کریں ۔ میں بہت زیادہ مایوس ہوں اور اپنا ٹھکانہ جہنم دیکھتی ہوں یہ سوچ کر کہ میں گناہوں میں جی رہی ہوں۔ 

    سوال: میں کافی عرصے سے وسوسہ کا شکارہوں۔ ابھی حال ہی میں مجھے بہت زیادہ بے چینی ہوئی تھی اورمیں سو نہیں سک تھی۔ مجھے یقین نہیں ہوتاہے کہ میں نے کلمہ پڑھا تھا ، لیکن میرے ذہن میں کچھ اور ہے جیسے شرک۔ میرے ذہن میں بہت ساری باتیں آتی ہیں یا میں اسیکہتی ہوں مگر پھر بعد میں غلطی کا احساس ہوتاہے اور استغفر اللہ پڑھتی ہوں۔ میں ذہنی الجھاؤمیں متبلاء ہوگئی ہوں اور بھٹکتی رہتی ہوں کہ کیا میں نے شرک کیا یا نہیں؟مجھے کچھ معلوم نہیں ہوتاہے ۔ میں بہت زیادہ خوف زدہ ہوں کہ اللہ کو کیا منہ دکھا ؤں گیجب موت آئے گی۔ اپنے ایمان کی تصدیق کے لیے میں ہر وقت شہادت پڑھتی رہتی ہوں۔ میں جانتی ہوں کہ اللہ شرک کو معاف نہیں کرے گا لیکن میں فکر مند ہوں کہ کیا اس کی وجہ سے میرے شوہر مجھ پر حرام ہیں؟مجھے یہ معلوم نہیں کہ آیا میں نے کوئی بات زور سے کہی ہے یا نہیں یا میرے ذہن میں یہ خیالات گردش کررہے تھے۔ 
    براہ کرم، میری ہدایت کے لئے دعا کریں ۔ میں بہت زیادہ مایوس ہوں اور اپنا ٹھکانہ جہنم دیکھتی ہوں یہ سوچ کر کہ میں گناہوں میں جی رہی ہوں۔ 

    جواب نمبر: 30437

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):275=255-3/1432

    وہم اور وسوسے کا علاج ہمارے پاس نہیں، آپ بکثرت اللہم إني أعوذُبکَ من الشیطان من نفخہ ونفثہ ومن أن یحضرون پڑھتے رہیں، اور لاحول ولا قوة إلا باللہ العلي العظیم بھی بکثرت پڑھتے رہیں، اللہ تعالیٰ آپ کی پریشانیوں کو دور فرماویں۔ ہم آپ کے لیے دعا کرتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند